وزراء کی عدم موجودگی، پی ٹی آئی کا سینیٹ سے واک آؤٹ

اسلام آباد میں سینیٹ کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزراء کی عدم موجودگی پر پاکستان تحریکِ انصاف نے سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کردیا
ڈپٹی چیئرمین کی برہمی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے وزراء کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ حکومت کی جانب سے وزراء فوری ایوان میں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ: رکشہ اور ڈالے میں ٹکر، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
ایوان میں حکومتی وزراء کی آمد
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ سیکریٹریٹ فوری طور پر ایک یا دو وزراء کو ایوان میں بلائے جبکہ وقار مہدی اور کامل علی آغا اپوزیشن کو منا کر لائیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر حکومتی وزراء ایوان میں آگئے جبکہ وقار مہدی اور کامل علی آغا اپوزیشن کو منا کر ایوان میں لائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب
پی ٹی آئی کا واک آؤٹ
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے ایوان میں آنے کے بعد پھر واک آؤٹ کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کورم پورا کیا کرے، کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ایوان میں ابھی تک وزراء نہیں آئے، ہم پھر واک آؤٹ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر تبصرہ
اس سے قبل سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا تھا کہ سینیٹ میں حکومتی بنچوں پر کوئی حکومتی وزیر نہیں، ایوانِ بالا میں وزراء کی نشستیں خالی ہیں۔
اپوزیشن کا اعتراض
سینیٹر کامل علی آغا نے پی ٹی آئی رہنما سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ہے، ان کا اعتراض جائز ہے، ایوان میں منسٹر نام کی مخلوق موجود نہیں، حکومت کو تنبیہ کی جائے۔