مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں، کربناک مجبوری ہے: مریم نواز

مہاجر ہونا: ایک کربناک مجبوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈین پارلیمانی انتخابات: حکمراں لبرلز کو حریف کنزریٹوز پر برتری
پناہ گزین افراد کے عالمی دن کا پیغام
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا، زندگی بچانے کیلئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کے لیے 194 ملین ڈالر کی منظوری دیدی
مہاجرین کا انسانی مسئلہ
جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کیلئے ایک کڑا امتحان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، جلد اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ، ورکنگ پیپر صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائے گا
پاکستان کی مہاجرین کی حمایت
دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی با عزت طریقے سے میزبانی کی۔
مظلوموں کی حمایت کا عزم
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے، مہاجرین کی فلاح کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو اور ہر انسان کو سکون نصیب ہو۔