مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں، کربناک مجبوری ہے: مریم نواز

مہاجر ہونا: ایک کربناک مجبوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر پر جشنِ فتح، رینجرز کے جوانوں پر پھول نچھاور، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا
پناہ گزین افراد کے عالمی دن کا پیغام
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا، زندگی بچانے کیلئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10 ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا
مہاجرین کا انسانی مسئلہ
جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کیلئے ایک کڑا امتحان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افسران عوامی فلاح کو ترجیح دیں تو رول ماڈل بن سکتے ہیں: سارہ سعید کا سول سروسز اکیڈمی میں تقریب سے خطاب
پاکستان کی مہاجرین کی حمایت
دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی با عزت طریقے سے میزبانی کی۔
مظلوموں کی حمایت کا عزم
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے، مہاجرین کی فلاح کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو اور ہر انسان کو سکون نصیب ہو۔