کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی کی اجازت نہیں دیں گے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق دائر مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس کے دوران ماحولیاتی تحفظ، پانی کے مسائل اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق متعدد اہم نکات زیر بحث آئے اور لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں ساتھ دینے والے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں: ایران نے خبردار کر دیا

پانی کے مسائل

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماعت کے دوران واسا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاہور میں جلد پانی کے میٹرز نصب کیے جائیں گے، انہوں نے پانی کا میٹر بطور سیمپل عدالت کے روبرو بھی پیش کیا۔ عدالت نے واسا کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہم سب کے سامنے ہے، یہ ایک بہت اچھی پیش رفت ہے۔ وکیل واسا نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں یہ میٹرز کمرشل جگہوں پر نصب کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور بھارتی اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑکر 1300 کروڑ کی کمپنی بنالی

درختوں کی کٹائی پر پابندی

ادھر عدالت نے کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی کی کسی بھی اجازت کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کینال روڈ پر درخت کاٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، لاہور میں درختوں کی خوبصورتی صرف کینال پر ہی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے دوران گدھوں اور مویشیوں کی تعداد میں اضافہ

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کینال پر یلو ٹرین منصوبے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے جس سے درختوں کے کاٹے جانے کا خدشہ ہے، تاہم عدالت نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے اس خدشے کو مسترد کر دیا۔ سماعت کے دوران جوڈیشل کمیشن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ٹریفک وارڈنز کے ہیلتھ الاؤنس کی سمری کو حکومت نے مسترد کر دیا ہے جس پر عدالت نے افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 30 لاکھ کمانے والے سے ماہانہ 10 لاکھ 70 ہزار ٹیکس لیا جائے گا، مزمل اسلم نے تنخواہ دار طبقے کیلئے حکومتی ریلیف کی “حقیقت” کھول کر رکھ دی

محکمہ ماحولیات کی کارکردگی

محکمہ ماحولیات سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی اتنی بھرتیاں ہوئیں لیکن سڑکوں پر ان کی موجودگی دکھائی نہیں دیتی، عدالت نے سڑکوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائی پر زور دیتے ہوئے محکمہ ماحولیات سے میدانی ٹیموں کی تعیناتی کی رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت کے احکامات

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی پٹیشنز پر سماعت کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر مزید اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے حکومتی اقدامات پر جزوی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانے پر زور دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...