ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 23 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل بن گئے
ملزم کی پیشی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ملزم عمر حیات کو جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکیوشن کی جانب سے عدنان علی، راجہ نوید حسین اور مظہر بشیر پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: یہودی آبادکاروں کے حملے میں امریکی نژاد سمیت 2 فلسطینی شہری جاں بحق
پراسیکیوشن کی درخواست
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد ہو چکی ہے اور موبائل فون برآمد کرانا مقصود ہے۔ ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے اس لئے موبائل فون برآمد نہیں کرا رہا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا مزید 7 یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جو سموگ آگئی ہے یہ ختم نہیں ہوگی، جنوری تک رہےگی، لاہور ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس
عدالت کا حکم
بعدازاں عدالت نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 23 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مقدمے کی تفصیلات
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے کے الزام میں تھانہ سمبل میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے گھر میں گھس کر ثناء یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔