سیہون: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
سیہون میں ڈکیتی کی مزاحمت
سیہون: (دنیا نیوز) سیہون میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: میر عطا الرحمان مینگل قاتلانہ حملے میں جاں بحق، بیٹا زخمی
تفصیلات
پولیس حکام کے مطابق سیہون کے علاقے لعل باغ کے قریب ڈاکوؤں نے نوجوان منظور سولنگی سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار 25 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتے ہیں، برطانوی وزیر خزانہ
تحقیقات
حکام کا کہنا ہے کہ نعش سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی۔ ملزمان جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔
نوجوان کی ذاتی زندگی
خیال رہے کہ مقتول نوجوان منظور کی 2 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔








