ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی کے نمائندے کا کچھ عرصہ قبل پاکستان میں خفیہ دورہ، فیلڈ مارشل سمیت کئی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

امریکی صدر کی کمپنی کا پاکستان میں خفیہ دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے نمائندہ زکریا وٹکوف نے پاکستان کے خفیہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت کئی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: خرم شہزاد کو اہم ذمہ داری مل گئی
ملاقاتوں کا مقصد
اس دوران ورلڈ لبرٹی فنانشل (WLF)، جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ایک ڈی سینٹرلائزڈ فنانس (DeFi) پلیٹ فارم ہے، نے پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کے ساتھ ایک اہم لیٹر آف انٹینٹ (LOI) پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے انضمام کو تیز کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، حکومت کا سیلری سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح میں ایک مرتبہ پھر ردو بدل کا فیصلہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
وفد کی تشکیل
ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں شامل شخصیات میں زکریا فولک مین، زکریا وٹکوف اور چیس ہیرو تھے۔ انہوں نے پاکستان کے وزیرِاعظم، فیلڈ مارشل، ڈپٹی پرائم منسٹر، وزیر اطلاعات اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم
بلال ثاقب کا کردار
یہ سب کچھ پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب کی وجہ سے ممکن ہوا، بطور پاکستان کے کرپٹو ایلچی وہ پہلی پاکستانی شخصیت بنے جنہوں نے وائٹ ہاوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے مشیر بو ہائنس سے براہ راست ملاقات کی۔
باہمی تعاون کے معاہدے
ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی تعاون کے ایک لیٹر آف انٹینٹ (LOI) پر دستخط کیے گئے۔ اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خزانہ، کرپٹو کونسل کے سی ای او، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین SECP (سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان) اور وفاقی سیکریٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شریک تھے۔