عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا، بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی: بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا، بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی۔ پاکستان نے جنگی اور سفارتی محاذ پر 7 گنا بڑے ملک بھارت کو شکست دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نصب العین عدل و انصاف پر مبنی ریاست کی تعمیر و ترقی تھا، وکلاء برادری کو غیر سیاسی پلیٹ فارم مہیا کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔
شاندار استقبال
امریکا، برطانیہ اور یورپ کے دورے میں پارلیمانی سفارتی وفد کی قیادت کے بعد وطن واپس پہنچنے پر پی پی رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے بلاول بھٹو زرداری کا ایئرپورٹ اولڈ ٹرمینل پر شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، شیری رحمان، سعید غنی سمیت پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نیٹ بڑھنے اور جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا: وزیراعظم
بھارت کی ناکامی
’’جنگ‘‘ کے مطابق کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ملک ہے لیکن پاک فوج نے اسے عبرت ناک شکست دی۔ جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی محاذ پر ہمیں ہرائے۔ مگر بھارت بھی سفارتی سطح پر ناکام رہا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی۔ پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا۔ عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا اور بھارت ہار گیا۔ جب ملک کے صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ہیں تو بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل چڑیوں کی طرح گر رہے تھے، پاکستان نے جس ہدف پر چاہا میزائل گرایا، مصدق ملک
کشمیر کا مسئلہ
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں کشمیریوں کی آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے۔ پی ٹی آئی کے دور میں بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا تو اُس وقت کے وزیراعظم نے کہا "میں کیا کروں؟"
یہ بھی پڑھیں: سمندر ہمیشہ سے نیلے نہیں تھے بلکہ اربوں سال پہلے کیسے دکھائی دیتے تھے؟ سائنسدانوں کا نئی تحقیق میں انکشاف
حالیہ جنگ میں کامیابیاں
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، پوری دنیا مان چکی تھی لیکن بھارت جہاز گرنے کا انکار کر رہا تھا، اب مان چکا ہے۔ بھارت کو لگا کہ ہمارے شہریوں کو مارے گا اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرے گا تو کیا ہم بانی پی ٹی آئی کی طرح خاموش رہیں گے؟ میں نے وعدہ کیا تھا کہ بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کروں گا اور وہ کرکے آیا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے 95ویں قومی دن اور دفاعی معاہدے کی مناسبت پر اسپنزر ہال میں مہر عبدالخالق لک نے شاندار تقریب کا اہتمام کیا
سندھ طاس معاہدہ اور دفاع
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مثبت سیاست کرکے آئینی فورمز استعمال کرکے سندھو کو تحفظ دلایا۔ جب سندھو کی بات آتی ہے تو ہر سطح پر پیپلز پارٹی صف اول کا کردار ادا کرتی ہے۔ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا، ورنہ پاکستان ایک اور جنگ لڑے گا۔ سندھو پاکستان بننے سے پہلے چلتا آ رہا ہے، اور ہم اپنے دریا کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
سیاسی یتیموں کی خاموشی
جب نریندر مودی نے ہمارے سندھو پر حملہ کیا تو یہ سیاسی یتیم کہاں غائب ہیں؟ ان کے دھرنے اور شور کا کیا ہوا؟ سندھ تو صرف بہانہ تھا، نشانہ پیپلز پارٹی تھی۔ ان کے پیچھے ہمیشہ بھارت کا پیسہ رہا ہے، اور 4 سال بعد الیکشن میں ان سیاسی یتیموں کو پھر عبرتناک شکست دیں گے۔ اگر بھارت دریائے سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہم اس سے ایک جنگ اور لڑیں گے اور جیتیں گے!








