ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں، انشاءاللہ اس میں کامیابی کا امکان برقرار ہے۔ اگر نیت صاف رہی تو بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہیں گے۔ یہ ایک اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے: مریم نواز
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی ایک بڑی کامیابی کسی وقت بھی آپ کے سامنے آ سکتی ہے۔ بس اس کو خودبخود آپ کے سامنے آنا ہے۔ بعض افراد کی سمت بدلنے کا امکان بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ میں 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان ہو گیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کچھ بہتری کے امکانات روشن ہیں۔ کافی دنوں سے جن مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے، ان سے نکل جائیں گے۔ بس حقوق العباد کے حوالے سے آج خاص توجہ کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی سیلاب متاثرین کی دن رات خدمت کر رہا ہے تو کوئی سیاسی شعبدہ بازی : عظمیٰ بخاری
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
رکاوٹیں اب روزانہ کی بنیاد پر ختم ہو رہی ہیں۔ آپ کو ان اچھے دنوں سے فائدہ اٹھا لینا چاہیے اور محنت و لگن سے چلیں گے، بہت جلد مطلوبہ نتائج حاصل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد عصمت دری ایکٹ 2021 سے دفعہ 354 ہٹا دی گئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ آپ پوری طرح بندش جیسی صورت حال سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ آپ کو چاہیے کہ سورئہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام ضرور پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانی نظام کی خلاف ورزی کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا ،گاڑی میں بیٹھ کر پیپر حل کرنے والا امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ان افراد سے دور رہیں جنہوں نے ماضی میں آپ کو دھوکا دیا تھا۔ آپ اس طرف توجہ نہیں دے رہے، غور کریں ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم دونوں ہی میدان میں تھے اور جہاز سے فرلانگ بھر دور نکل آئے تھے، ایک ساتھ ہی ہمت ہاری تھی، اسکا سانس اکھڑ گیا تھا،حواس ساتھ چھوڑ گئے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بیماری وغیرہ کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔ اس وقت آپ کی پوزیشن بہتر نہیں ہے۔ مخالفین بھی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ صرف رجوع الٰہی سے بچ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب بھارتی تکبر نور خان ایئر بیس پہنچاتو وہاں اس نے ریڈ لائن کراس کرلی ، پھر امریکہ سے منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچائو: مشاہد حسین سید
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کا معاملہ بحکم اللہ مزید بہتری ہونے کی امید ہے۔ آپ جس کوشش میں لگے ہیں، اس میں روز بروز بہتری آ رہی ہے اور جلد ہی منزل کے قریب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونیئر انتقال کر گئے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ چند دن خود کو منظر عام سے غائب رکھیں کیونکہ بلاوجہ کی پکڑ کا شکار ہو سکتے ہیں اور خواہشات سے باز نہ آنے والے سخت نقصان اٹھائیں گے۔ یہ آپ کے لئے وارننگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لڑکے نے غیر ملکی خاتون سے شادی کے لیے انکار کردیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اچھا وقت مل رہا ہے لیکن آپ اس کی پرواہ نہیں کر رہے۔ بعد میں پچھتاوا ہوگا۔ ابھی بھی وقت ہے اس اچھے موقع کی قدر کریں۔ آج بڑا خاص دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے میچ کے بعد راشد خان سے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مخالف آپ کو روک رہے ہیں جبکہ حالات بہترین ہیں۔ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ کس طرح اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یاد رکھیں کہ یہ تبدیلی کے حوالے سے بھی اہم دن ہیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ستاروں کی اچھی چال سے اگر آپ فائدہ نہیں اٹھا سکے تو پھر کب اٹھائیں گے؟ اس اچھے وقت کی قدر کریں اور رسک لے کر اپنی پوزیشن کو مضبوط کر لیں تو یہ آپ کے لئے بہتر ہے۔