جب تک اسرائیلی حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات نہیں کریں گے: ایران کا اعلان

ایران کا جوہری مذاکرات پر موقف
جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حملے نہیں رکتے، جوہری مذاکرات پر بات نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی
یورپی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات
سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے مذاکرات کیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں انسانیت سوز واقعہ، پڑوس میں پانی لینے گئی بچی کے ساتھ زیادتی، شور مچانے پر فرار
ایرانی وزیر خارجہ کے خیالات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ آج ان کی یورپی رہنماؤں سے سنجیدہ اور باوقار بات چیت ہوئی۔ یورپی وزرائے خارجہ بات چیت کے تسلسل کی حمایت کرتے ہیں، اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ مستقبل میں دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کی تعمیر کا خواہاں ہے، پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
ایرانی موقف کی وضاحت
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران ایک بار پھر سفارت کاری پر غور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن واضح کر دیا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔ اسرائیل کو ایران کے شہری آبادی پر حملے روکنے چاہئیں، جب تک اسرائیل کے حملے نہیں رکتے، جوہری مذاکرات پر بات چیت ممکن نہیں۔
یورپی وزرائے خارجہ کی تشویش
برطانوی وزیرِ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پر زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنی بات چیت جاری رکھے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس سفارتی اقدام سے مذاکرات کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔