اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز 27 جون سے ہونے کا امکان، ماہر فلکیات
محرم الحرام کا چاند
لاہور (ویب ڈیسک) محرم الحرام کا چاند 25 جون کو نظر آنے کے امکانات نہیں، نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز 27 جون سے ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل، پاکستان جس طرح کھیلا ہے اب انڈیا کی ساری امیدیں ابھیشک اور گل پر ہیں، کرک انفو کا تبصرہ
ماہرین فلکیات کی پیشگوئی
سماء ٹی وی کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 25 جون کو دن 3 بجکر 31 منٹ پر ہوگی۔ ٹیلی سکوپ کی مدد سے امریکا میں 25 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، جبکہ دنیا بھر میں محرم الحرام کا چاند 26 جون کو دیکھا جا سکے گا۔
یوم عاشور
27 جون کو یکم محرم ہونے کی صورت میں ملک بھر میں یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا۔








