حسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا
زندگی کی نئی اننگز
لیہ (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر حسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اخبار نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا پر چلنے والی فیک نیوز کا پول کھول دیا
شادی کا اعلان
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 میں سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے، صدر آصف علی زرداری
تصاویر اور ویڈیوز
قومی کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ، نئے سفر کا آغاز!۔
شادی کی تقریب
حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں انکے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔








