کرپشن کیسز میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا الزام، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ نیب میں طلب

نیب کی کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے کرپشن کیسز میں گرفتار محکمہ آبپاشی کے انجینیئر کو پے رول پر رہا کرنے کے الزام میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملیکا شراوت فرانسیسی بزنس مین سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی
گرفتاری اور رہا کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے نیب حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ اقبال میمن نے کرپشن کیسز میں گرفتار محکمہ آبپاشی کے انجینیئر کو پے رول پر رہا کیا تھا، انجینیئر انڈر ٹرائل قیدی تھا جسے وزیراعلیٰ کی اجازت کے بغیر رہا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان سے مار کھائی اور انگلی چین پر اٹھارہا ہے: مصدق ملک
الزامات
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ اقبال میمن پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر پیسے لے کر قیدی کو رہا کیا تھا۔ نیب نے انڈر ٹرائل ملزم کو رہا کرنے کے الزام میں اقبال میمن کے خلاف کارروائی کی ہے۔
طلبی اور انکوائری کمیٹی
تفتیش کے تحت اقبال میمن کو ریکارڈ سمیت 24 جون کو کراچی دفتر طلب کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی نیب کی جانب سے معاملے کی انکوائری کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔