ایران چاہے تو چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تلسی گبارڈ کا نیا دعویٰ
ایران کے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس، تلسی گبارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے پاس ایسی معلومات موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ اگر ایران چاہے تو وہ چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو عارضی قیام کے مناسب مقامات مہیا کرنے کا حکم دیدیا
میڈیا کی تنقید
انھوں نے میڈیا پر الزام لگایا کہ اس نے مارچ میں سینیٹ کمیٹی میں دی گئی ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا۔ اس وقت انھوں نے کہا تھا کہ امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کا ماننا ہے کہ ایران فی الحال جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک ہاتھ میں تھامے خاتون کی بے بسی بتا رہی ہے کہ اس کو مارنے والے یہ سارے مرد کتنے غیرت مند ہیں، خواجہ آصف
صدر ٹرمپ کی رائے
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ تلسی گبارڈ ایران کے ارادوں کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہیں۔
ایران کا موقف
دوسری جانب، ایران متعدد بار واضح کر چکا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور اسے پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا حق حاصل ہے۔








