صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
واقعہ کا خلاصہ
صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے 3 کے بجائے 4 رافیل طیارے گرائے، اسحاق ڈار
فائرنگ کا واقعہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار ایک ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول نے جلسے میں جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی : رانا ثنااللہ
شہید اہلکاروں کی شناخت
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہوٹل میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں جمال الدین اور زاہد نامی پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
میتوں کی منتقلی اور کارروائی
شہید اہلکاروں کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کر دی گئیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔








