سینیٹ کا اجلاس آج دوپہر 12:30 بجے طلب، چار نکاتی ایجنڈا جاری
اجلاس کی تاریخ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کا اجلاس 21 جون کو دوپہر 12:30 بجے طلب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات، وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے فخر کی بات نہیں ہے: کامران شاہد
اجلاس کا ایجنڈا
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوگا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا فنانس بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گند کی قیمت 600 روپے بڑھ گئی
آرٹیکل 73 اور سفارشات
دوسری جانب آرٹیکل 73 کے تحت سینیٹ فنانس بل 2025 پر قومی اسمبلی کو سفارشات دے سکتی ہے۔ اجلاس کے دوران فنانس بل 2025 پر سفارشات کی منظوری کی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔
مزید تحریکات
علاوہ ازیں فنانس اور ریونیو کی قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو اپنانے کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔








