شہید بی بی کا وژن مشعل راہ، رہنمائی لیکر جمہوریت مضبوط کریں گے: صدر زرداری

صدر آصف علی زرداری کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بی بی کا وژن آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اس سے رہنمائی لے کر جمہوریت مضبوط کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں ایک بار پھر احتجاج شروع
شہید بینظیر بھٹو کی خدمات
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کے 72 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جاری پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
جمہوریت اور انسانی حقوق
صدر مملکت نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے جو ناقابل فراموش جدوجہد کی وہ آج بھی تاریخ کا روشن باب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Female Wrestler Defeats BJP in State Elections
مزاحمت اور قیادت
انہوں نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت کے ساتھ مزاحمت کی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے چلنے والی تحریکوں کی قیادت کی۔ وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔ ان کا وژن، قربانیاں اور عوام سے گہری وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل کشیدگی: عراق، قطر سمیت مختلف ممالک کا فلائٹ آپریشن متاثر
خواتین اور معاشرتی انصاف
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بی بی ہمیشہ خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں۔ وہ پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی آواز بن کر ابھریں اور ایک پرامن، خوشحال اور جمہوری پاکستان کی خواہاں تھیں۔ ان کی اصولی سیاست آج بھی ایک منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
عزم کا اظہار
صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے نہ صرف جمہوریت کو مستحکم کریں گے بلکہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنائیں گے۔