اسرائیلی کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایران میں 22 افراد گرفتار
ایرانی حکام کی گرفتاریوں کا اعلان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلق کے الزام میں 12 جون سے اب تک 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین نے برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیل پولیس پر برسائے، ڈی پی او اٹک کا دعویٰ
گرفتاریوں کی تفصیلات
نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’فارس‘ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ قُم کی انٹیلی جنس پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ فورس نے 12 جون سے ملک پر اسرائیل کے حملے کے آغاز کے بعد سے 22 افراد کو ’صہیونی حکومت کے لیے جاسوسی سے منسلک ہونے کے الزام میں‘ گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی: عطا تارڑ
الزامات کی نوعیت
پاسداران انقلاب کے زیر انتظام نیوز ایجنسی نے کہا کہ الزامات میں ’عوامی رائے کو نقصان کرنا اور مجرمانہ حکومت (اسرائیل) کی حمایت کرنا‘ بھی شامل ہے۔ ایجنسی نے گرفتار ملزمان یا ان کے مبینہ جرائم کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا موٹو ہے نہ کچھ کرنا ہے اور نہ کرنے دینا ہے: عظمٰی بخاری
حملوں کے بعد کی صورت حال
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں ایران کے ایٹمی سائنسدانوں، فوجی کمانڈرز اور میزائل تنصیبات پر حملوں کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے کئی اسرائیلی ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسرائیل کے حملے
اسرائیلی حکومت نے 13 جون کی شب بغیر کسی اشتعال انگیزی کے ایران کے اندر رہائشی عمارتوں سمیت متعدد مقامات پر حملے کیے، اس کے بعد سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ایران میں تخریب کاری کی کوششیں کرتے رہے ہیں، چھوٹے ڈرونز کے ذریعے دھماکا خیز مواد لے جا کر مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔








