اسرائیل کی اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر بمباری، قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کے تازہ حملے
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل نے ایران پر تازہ حملوں میں میزائلوں کے ذخیرہ کیے گئے مقامات اور انفرااسٹرکچر کی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور پاسداران انقلاب کے ایک اور سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ سامنے کرسی پر بیٹھا جیسے انتظار میں تھا، چارج میرے حوالے کیا، کئی سال میرے ماتحت رہا، قانون سے واقف، سرکاری نوکری میں میرا پہلا استاد
حملوں کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام کام کرنے والی خبر رساں ایجنسی ’فارس نیوز‘ کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے وسطی شہر اصفہان میں ایک دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔ دھماکے کے بعد شہر میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ شہر اصفہان نیوکلیئر ٹیکنالوجی سینٹر کا گھر ہے، جو ایران کا سب سے بڑا جوہری تحقیقی کمپلیکس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فلسطین کی آزادی کیلئے نعرے بلند ہوگئے
مقامی حکام کا بیان
اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم ’خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہوا‘۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
اسرائیل کے ڈرون حملے
ایران کے سرکاری ’پریس ٹی وی‘ کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون کو وسطی ایران کے شہر کاشان پر مار گرایا گیا۔ ایرانی میڈیا نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے قُم شہر میں ایک عمارت پر حملہ کیا جس میں ایک 16 سالہ نوجوان جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال کے دوران پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے 102 واقعات رپورٹ
پاسداران انقلاب کے کمانڈر کی ہلاکت
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی فورسز کے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے مبینہ بیرونی بازو کے سربراہ شہید ہوگئے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے ایرانی پاسداران انقلاب کے مبینہ بیرون ملک بازو کے تجربہ کار کمانڈر سعید ایزادی کو ایران کے شہر قُم میں ایک اپارٹمنٹ میں حملے میں شہید کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیل ملز سکریپ کردی جائے گی، بحالی کے چانسز کم ہیں: معاون خصوصی ہارون اختر
کمانڈر کی حیثیت اور اس کے اثرات
اسرائیل کاٹز کے مطابق سعید ایزادی القدس فورس کی فلسطین کور کے کمانڈر تھے۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے سعید ایزادی کی شہادت کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کمانڈر کی ہلاکت کو ’اسرائیلی انٹیلی جنس اور فضائیہ کے لیے ایک بڑی کامیابی‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ سعید ایزادی نے ابتدائی حملوں کے دوران حماس کی مالی معاونت کی اور اسے مسلح کیا۔
باغی کمانڈر کی حیثیت
دوسری جانب ’الجزیرہ‘ نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا کہ اس نے ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک سینئر کمانڈر کو شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ امین پور جودخی پاسداران انقلاب میں دوسری ’وی اے وی‘ بریگیڈ کے ذمہ دار تھے یا اس کی کمانڈ کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 13 جون کو یونٹ کے سینئر کمانڈر کے قتل کے بعد امین پور جودخی کو زیادہ نمایاں کردار دیا گیا تھا۔