حکومت پنجاب نے زرعی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کردیا
حکومت پنجاب کا نیا ٹیکس نظام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے زرعی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی طرف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی،راجہ پرویز اشرف بول پڑے
زرعی آمدن پر ٹیکس کا ہدف
نئے مالی سال میں زرعی آمدن پر ٹیکس کا ہدف ساڑھے 10 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال سے 200 فیصد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو
کمرشل فارمز پر کارپوریٹ ٹیکس
بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں تجارتی بنیادوں پر چلنے والے کمرشل فارمز پر کارپوریٹ ٹیکس کے اصول لاگو ہوں گے، جس کے تحت زیادہ آمدن والے افراد پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
جرمانوں میں اضافہ
دستاویزات کےمطابق ریٹرن فائل نہ کرنے، ٹیکس بروقت ادا نہ کرنے پر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے تحت اٹھایا گیا ہے۔








