وزیر تعلیم رانا سکندر حیات پنجاب کے طلباء کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری لے آئے۔

وزیر تعلیم کی نئی خوشخبری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات پنجاب کے طلباء کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری لے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے ۱۹۵۵ میں راولپنڈی اور چکوال کی سرحد پر ڈیم بنانے کی تجویز دی لیکن آج تک نہیں بنا: عدنان حیدر
جنوبی کوریا میں ڈپلومہ کے مواقع
وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اب پنجاب کے طلباء فارن سکالرشپ پر ڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریا جا سکیں گے جہاں جنوبی کوریا کی نمبر ون رینکنگ والی تنگوان یونیورسٹی طلباء کو 2 سالہ ڈپلومہ کروائے گی۔ ڈپلومہ مکمل کرنے کے بعد کوریا کی جانب سے پرکشش تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش بھی کی جائے گی۔ جنوبی کوریا میں ڈپلومہ کے دوران بھی طلباء اچھی تنخواہ پر ملازمت کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم آئین کو درست سمت ڈالنے کا پہلا قدم ہے: ملک احمد خان
ڈپلومہ کورسز اور سکالرشپ
کورین یونیورسٹی طلباء کو ویلڈنگ، الیکٹریکل، آٹو موبائل انجینئرنگ، سافٹ وئیر، فوڈ، بیوٹی اور سوشل ورک سمیت دیگر ڈپلومہ کورسز کروانے کے حوالے سے پنجاب اور کوریا کے مابین ایم او یو کر لیا گیا۔ کورین یونیورسٹی طلباء کو 70 فیصد سکالرشپ پر ڈپلومہ کورسز کروائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا
کورین زبان سیکھنے کی ضرورت
رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ کوریا میں داخلہ لینے کیلئے کورین زبان سیکھنا ضروری ہے۔ اس ضمن میں پنجاب کے ہر ضلع میں کورین لینگویج سنٹر بھی بنائے جائیں گے۔
مکمل سکالرشپ کی پیشکش
کوریا نے پنجاب کی 20 طالبات کو مکمل سکالرشپ بھی آفر کی ہے جس کے مطابق کوریا لاہور کالج فار وویمن اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی 20 طالبات کو مکمل سپانسر کرے گا۔ پنجاب کے طلباء کیلئے فارن سکالرشپ کے مزید مواقع بھی جلد لا رہے ہیں۔