پاکستان نے امریکہ سے تعلقات بنانے کیلئے کرپٹو کرنسی کے کاروبار کا استعمال کیا : بھارتی صحافی شیکھر گپتا
بھارتی اخبار کی رپورٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اخبار دی پرنٹ (ThePrint) کے ایڈیٹر ان چیف شیکھر گپتا نے اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان نے امریکہ سے تعلقات بنانے کیلئے کرپٹو کرنسی کے کاروبار کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمڈ فورسز میں نہ ہونے والا شخص فورسز کے ڈسپلن کے نیچے کیسے آتا ہے؟ جسٹس جمال مندو خیل کا استفسار
کرپٹو کمپنی کا آغاز
سٹیو وٹکوف کے بیٹے زیک نے کرپٹو کمپنی بنائی جسے پاکستانی جنرل کے داماد بلال بن ثاقب پاکستان لائے۔ شیکھر گپتا کا اپنے وی لاگ میں کہنا تھا کہ پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے کاروبار کو استعمال کیا، ٹرمپ کا خاندان کرپٹو بزنس میں بڑے پیمانے پر شامل ہے اور وہ اس سے بہت پیسہ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قاہرہ میں آخری دن گزار کے مجھے فرعونوں کے اصلی مسکن “الأقصر” جانا تھا، بڑے فرعونوں کے اصل مقبروں میں جا کر تاریخ کے اوارق کھنگالنے تھے۔
ٹرمپ خاندان کی شمولیت
اسی صورتحال کے تناظر میں سٹیو وٹکوف جو کہ ٹرمپ کے دوست ہیں اور مشرق وسطیٰ میں ان کے خصوصی ایلچی بھی ہیں، ان کے بیٹے کرپٹو کاروبار میں شامل ہوئے۔ ان کے بیٹے زیک نے ایک بڑی کرپٹو کمپنی بنائی، جس میں پاکستانی شخصیت بلال بن ثاقب نے پاکستان میں کرپٹو معاملات کو شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی: میچ میں فٹبال لگنے سے زخمی سیگل کو کھلاڑی نے بچا لیا
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات
بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پاکستان نے کرپٹو اور منرلز کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ سے روابط بڑھائے۔ پاکستانی اسٹبلشمنٹ نے وائٹ ہاوس تک رسائی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: عظمٰی بخاری کا سینئر صحافی فیضان بنگش کے والد اور خالد رشید کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اہم ملاقاتیں
جب عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تو اس میں مارکو روبیو، سٹیو وٹکوف شریک ہوئے۔ سٹیو وٹکوف کے بیٹے زیک اب کرپٹو کی ایک بڑی کمپنی چلا رہے ہیں، جس میں وہ اب تک 600 ملین ڈالر اکھٹے کر چکے ہیں۔ زیک اس وقت پاکستانی جنرل کے داماد بلال ثاقب کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ٹیلی کام نظام پر بڑے سائبر حملوں کا خدشہ، پی ٹی اے نے وارننگ جاری کردی
ملاقات کی تفصیلات
شیکھر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ اس ملاقات میں نہ تو وزیر دفاع تھے اور نہ ہی وزیر خارجہ موجود تھے۔
وزیر داخلہ کی غیر موجودگی
یقیناً یہ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے، لیکن وہ ملاقات والے کمرے میں نہیں بلکہ باہر تھے۔ محسن نقوی کا کوئی سیاسی کیریئر نہیں ہے لیکن وہ بہت چالاک آدمی ہیں۔








