دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا فیصلہ، معاشی ترقی، دیہات میں رہنے والی بیٹی کا بھی حق ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے دیہات میں رہنے والی خواتین کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے غریب اور نادار دیہی خواتین کے لئے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پالتو چمپینزی کا خاتون پر حملہ، چہرہ نوچ ڈالا، آنکھ نکال کر چبا ڈالی، دل دہلا دینے والی کہانی
مویشیوں کی تقسیم
جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں 2 ارب روپے کی رقم سے 11 ہزار دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے بے مثال پروگرام کے پہلے مرحلے میں 4870 مویشی دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا قلات میں 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
پروگرام کا مقصد
سی ایم پنجاب لائیوسٹاک اثاثہ جات پروگرام کا مقصد دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور دیہی خواتین کے لئے گھر بیٹھے روزگار کا انتظام ہے۔ اس پروگرام کے تحت دیہی خواتین کو مفت مویشی فراہم کیے جائیں گے، خاص طور پر ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا،ہوسٹل میں رہنے کے اخراجات والد صاحب بھیجتے،یوتھ موومنٹ کو آگے بڑھانا کٹھن اور صبر آزما کام تھا
دیگر اضلاع میں بھی سہولیات
ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی دیہی خواتین کو بہتر ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لئے مفت مویشی دستیاب ہوں گے۔ 55 سال تک کی عمر کی مطلقہ اور بیوہ غریب خواتین ایپ کے ذریعے بھی درخواست دے سکتی ہیں۔
وزیراعلیٰ کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دیہات اور شہروں میں غربت کا فرق مٹانا ہمارا عزم ہے۔ معاشی ترقی دیہات میں رہنے والی بیٹی کا بھی حق ہے۔ ہم شہروں اور دیہاتوں میں مساوی معاشی مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ عورت شہر میں ہوں یا دیہات میں، تعلیم، صحت اور روزگار اس کا بنیادی حق ہے۔








