بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ امور پر مشاورت

پاکستان کی حمایت ایران کے ساتھ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر آرگینک ہے۔۔۔
وفد کی ایرانی سفارت خانے میں ملاقات
بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں وفد ایرانی سفارت خانے پہنچا جہاں ان کی ایرانی سفیر سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، سینیٹ کے اپوزیشن وفد میں بیرسٹر علی ظفر، علامہ ناصر عباس، عون عباس بپی، فوزیہ ارشد اور سیف اللّٰہ نیازی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب
یکجہتی کا پیغام
’’جنگ‘‘ کے مطابق اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارا وفد پاکستان کی جانب سے ایران کے لیے اظہارِ یکجہتی کا پیغام لایا ہے۔ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی سفیر کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یکجہتی کا پیغام بھی پہنچایا۔
ایرانی سفیر کی جانب سے بریفنگ
ملاقات کے حوالے سے سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ایرانی سفیر نے موجودہ کشیدہ صورتحال پر بریف کیا۔ ایرانی سفیر نے جنگ کے حالات اور ایران کے ردعمل سے آگاہ کیا۔ اسرائیلی ظلم اور بربریت کے خلاف پوری امت مسلمہ یکجا ہے۔