اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تواُسی زبان میں جواب ملے گا: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو بدتمیزی سے جواب ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
پنجاب اسمبلی اجلاس میں گفتگو
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ بجٹ پر بات کرنے کا موقع ملا، تعلیم کے لیے 800 ارب سے زیادہ رکھے گئے ہیں، ایک سال میں بانوے لاکھ لوگوں نے کلینک ان وہیل سے استفادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خوشدل شاہ نے نیوزی لینڈ میں شائقین کیساتھ لڑائی کے راز سے پردہ اٹھادیا
نئے ہسپتالوں کی تعمیر
انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں نئے ہسپتال بنے ہیں، مریم نواز نے مافیا گروپ کو ختم کیا جو گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے تھے اس کا خاتمہ کیا ہے، انہوں نے کہا تھا وہ سب کی سی ایم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
ترقیاتی ماڈل
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا ترقیاتی ماڈل یہ ہے کہ مخالفین کی بھی گلیاں بن رہی ہیں، کسی ہونہار طالب علم جس کو سکالر شپ دیا یہ نہیں پوچھا گیا وہ کس جماعت کو سپورٹ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول چین پہنچ گئے، وزیر خارجہ وانگ یی سے اہم ملاقات
جنوبی پنجاب کے مسائل
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان سے شہر آباد نہ ہوئے مریم نواز دیہات آباد کر رہی ہیں، انہوں نے سید علی حیدر گیلانی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کارڈ ایک بھائی نے کل یہاں کھیلا، ایک پارٹی جس نے سو دن میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا تھا آج وہ بھی ہم سے صوبے کا پوچھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس؛اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی
نئی منصوبے
انہوں کا کہنا تھا کہ ایک وہ جماعت جو ساری زندگی اقتدار کے ایوانوں میں رہے وہ بھی ہمیں جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ہم سے پوچھتے ہیں، جنوبی پنجاب میں تونسہ کے لیے کھچی کینال مظفر گڑھ میں شرمپ فارمنگ شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں: فرعونوں کے مقبرے ملنا عام بات لیکن اب مصر سے ہزاروں سال پرانے ایسے مقابر دریافت کہ دنیا حیران رہ گئی
تعلیمی ترقی
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ لیہ میں پہلا میڈیکل کالج بنانا شروع کیا، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسنز بنایا ہے، چار چار میٹنگز ہر ہفتے صرف مہنگائی پر ہوتی ہیں، وزیراعلیٰ اون کرتی ہیں وہ آلو پیاز ٹماٹر کی قیمت کم کرائیں گی۔
اپوزیشن کے حوالے سے انتباہ
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بدتمیزی بد زبانی گالم گلوچ برداشت نہیں کریں گے، اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو بدتمیزی سے جواب ملے گا۔