بانی کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف
بیرسٹر محمد علی سیف کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پارٹی کے بانی عمران خان کی مشاورت کے بغیر منظور نہیں ہوگا.
یہ بھی پڑھیں: وہ اسرائیلی وزیراعظم جسے فلسطینیوں کے ساتھ امن کی خواہش پر قتل کردیا گیا
عوامی مینڈیٹ اور بجٹ کی منظوری
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہے اس لیے بجٹ بھی انہی کی مشاورت سے منظور کیا جائے گا.
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں بھارتی کمپنی کا خالی آئل ٹینکر چین جانے والے تیل سے بھرے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا، خطے میں مزید کشیدگی کا خطرہ
حکومت کی حیثیت اور ایمرجنسی
اگر کسی قسم کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ جعلی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی.
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ کے اختیارات
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے. خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے اور وہ جب چاہیں ایسا اقدام اٹھا سکتے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے: سلمان اکرم راجہ
صوبے کی سیاسی صورتحال
بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں "فارم 45" کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ کے مطابق حکومت قائم ہے جبکہ وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتیں "فارم 47" کے جعلی مینار پر لڑکھڑاتی ہوئی کھڑی ہیں.
حکومت کے خلاف کاروائیاں
ایسی جعلی حکومتوں کو گرانے کے لیے صرف ایک دھکا کافی ہے. ہم اپنے عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے.








