آئندہ حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کی جائے: وزیراعظم
وزیراعظم کی حج آپریشن کی تیاری کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ برس حج آپریشن کی ابھی سے تیاری شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کے مبینہ تشدد سے بچ کر اٹلی پہنچنے والی پاکستانی خاتون کی کہانی: ‘شادی کی تصویر کزن سے ملنے پر تشدد شروع ہوا’
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور کو حج آپریشن کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 19 سال بعد رنگ میں اترنے والے مائیک ٹائی سن کو پہلے میچ میں شکست
حج پالیسی پر عملدرآمد
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے، آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثنا اللہ
نجی حج کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت
وزیرِ اعظم نے کہا کہ نجی حج کو ریگولرائز کیا جائے۔ شہباز شریف نے آئندہ برس حج کے حوالے سے مدت کا تعین کرکے جلد لائحہ عمل مرتب کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں اہم شرکت
اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک، سردار محمد یوسف اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔







