پنجاب کی 123 تعلیمی اداروں میں ’’صفائی ہیروز‘‘ کے اعزاز میں تقاریب، انعامی رقم کے چیک تقسیم اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی ہیروز کو خراج تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صفائی ہیروز کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عید الاضحیٰ پر بے مثال اور برق رفتار صفائی کے ثمر کے طور پر ورکرز کو انعامی رقوم کے چیک مل گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحیٰ کے تینوں روز بہترین صفائی انتظامات پر پہلی مرتبہ ورکرز کے لیے 10،10 ہزار انعام کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی کا الوداعی بھاگم بھاگ نظارہ کرنے کے بعد ریلوے اسٹیشن پہنچے، گاڑی روانہ ہوئی تو انہوں نے پرجوش انداز میں ہلاتھ ہلا ہلا کر ہم لوگوں کو الوداع کیا۔
شاندار تقاریب کا اہتمام
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی 123 تحصیلوں میں صفائی ورکرز کے اعزاز میں شاندار اور پر تکلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ صفائی ورکرز اپنے لیے تقاریب کے شاندار انتظامات دیکھ کر خوشی سے ناچ اٹھے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ پنجاب بھر میں منعقدہ تقریبات میں صفائی ورکرز کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کے لیے عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کی منظوری دے دی
ورکرز کی خوشی
صفائی ورکرز پہلی مرتبہ بے مثال پذیرائی پر خوشی سے نہال ہوگئے۔ صفائی ورکرز کے اعزاز میں تقریبات میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ مختلف شہروں میں تقریبات میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کا ایک اور طیارہ مار گرایا، پائلٹ گرفتار، چینی میڈیا کا بڑا دعویٰ
پرتکلف کھانوں کا اہتمام
تقریبات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صفائی ورکرز کے اعزاز میں پرتکلف کھانا بھی پیش کیا گیا۔ صفائی ورکرز کے اعزاز میں مختلف شہروں میں کیک کاٹ کر ورکرز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ صفائی ورکرز نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صفائی کرنے والوں کو عزت دے کر قابل تقلید مثال قائم کی۔
یہ بھی پڑھیں: جس چادر پر انڈا پھینکا گیا وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، علیمہ خان
وزیراعلیٰ کی تعریف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صفائی ورکرز ہمارے معاشرے کا حسن ہیں۔ عید الاضحیٰ پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کو ملک بھر میں سراہا گیا۔ صفائی مہم کی کامیابی کا سہرا صفائی ورکرز کے سر ہے، سخت گرمی میں بھی کام جاری رکھا۔ پنجاب کے عوام کی طرف سے صفائی ورکرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
دستاویزی فلم کی نمائش
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سینٹری ورکرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریبات میں عید الاضحیٰ پر صفائی کے لئے ستھرا پنجاب پروگرام سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔








