حکومت کا ٹرمپ کو نوبل پرائز کیلیے نامزد کرنا غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کی حکومت پر تنقید
اسلام آباد/مری( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز برائے امن کی نامزدگی کی سفارش کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو افسوس ناک، قومی وقار کے منافی اور غلامانہ ذہنیت کا عکاس قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس اور دیگر کٹر ہندو جماعتوں کا خوف: اگر مسلمان آزاد ہوگئے تو ہند تقسیم ہو جائے گا اور مسلمان اپنی زمین کو جنت بنائیں گے
ٹرمپ کی ظلمت اور حکومت کی خاموشی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا سرپرست ہے۔ وہ ایران پر اسرائیل کے حملے کو شاندار قرار دیتا ہے اور ایران کو براہ راست دھمکیاں دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: سپریم کورٹ پولیس کے زیر استعمال مال مقدمہ گاڑیوں پر برہم، تفصیلات طلب
نوجوانوں کا کردار
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ امریکی بحری اڈے خطے میں پیش قدمی کررہے ہیں اور امریکہ اسرائیل کو تمام جنگی سہولیات دے رہا ہے۔ ٹرمپ نے یوکرائن کی جنگ کو ختم نہیں کروایا بلکہ مزید آگ بھڑک رہی ہے۔ پورے مشرق وسطیٰ کا امن تباہ ہورہا ہے اور حکومت امن کے نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنے کی بات کر رہی ہے، یہ سب افسوس ناک اور غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال
حکومت کی ذمہ داریاں
دریں اثناء مری میں سوشل میڈیا کیمپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنا چاہیے، بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنا چاہیے اور نوجوانوں کو سستی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔ جماعت اسلامی نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف تحریک کو موخر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آ گئی
نظام کی تبدیلی اور نوجوانوں کا کردار
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورے نظام کی تبدیلی ضروری ہے اور اس کے لیے نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ موجودہ نظام انصاف کی فراہمی میں ناکام ہوگیا ہے، گزشتہ 78 برسوں سے اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی، اور جاگیردار مل کر یہ نظام چلا رہے ہیں۔ (ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں ایک ہی طرح کے لوگ ہیں، جنہوں نے مل کر سابقہ آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دی اور یہ سبھی اپنی تنخواہوں میں اضافے کر رہے ہیں۔
اسلام کا پیغام اور نوجوانوں کی ذمہ داری
امیر جماعت اسلامی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو استعمال کرکے اسلام کا پیغام عام کریں، اور فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔ اسلامی نظام ہی انسانیت کے دکھوں کا مداوا ہے۔








