اسرائیل نے ایران کے مزید 3 امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ کردیئے
اسرائیل نے ایرانی F4 طیارے تباہ کر دیے
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے ایرانی فضائیہ کے مزید 3 امریکی ساختہ F4 ٹام کیٹ طیارے تباہ کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج کی ایک اور سانحہ: اے پی ایس کی کوشش ناکام، وانا کیڈٹ کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکہ
فوجی کارروائی کی تفصیلات
اسرائیلی فوج کے مطابق 50 سے زائد اسرائیلی طیاروں نے آج شام وسطی ایران میں کارروائیاں کیں۔ 'جیو نیوز' کے مطابق ترجمان نے بتایاکہ وسطی ایران پر حملے میں ایرانی فضائیہ کے مزید 3 ایف 14 طیاروں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے طیاروں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی ہاؤسنگ سکیم اور اکاؤ نٹ میں 49ارب روپے کی موجودگی کی افواہوں پر مولانا طارق جمیل کی وضاحت آگئی
گزشتہ کارروائیاں
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اسرائیلی فوج نے تہران کے ائیرپورٹ پر ایرانی فضائیہ کے 2 امریکی ساختہ F4 ٹام کیٹ طیارے تباہ کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
ٹیوٹر پر اسرائیلی فوج کا بیان
⭕️The IDF struck F4 fighter jets belonging to the Iranian Armed Forces in central Iran.
Additionally, IAF fighter jets are currently striking military infrastructure in central Iran. pic.twitter.com/N8ZvKYzuY0
— Israel Defense Forces (@IDF) June 21, 2025
F4 طیاروں کے بارے میں معلومات
ایف 14 دو انجنوں اور 2 نشستوں والا لڑاکا طیارہ ہے، ان طیاروں نے 1970 میں پہلی بار اڑان بھری تھی اور 1974 میں امریکی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ امریکا نے 1976 میں ایف 14 طیارے ایران کو دیے تھے۔








