جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا
ایران کا امریکی حملے پر سخت ردعمل
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی طیاروں کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کا ردعمل آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے اثاثے جو آج ہیں وہ وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا، نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور
ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور این پی ٹی (NPT) کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی
افسوسناک واقعات کا ذکر
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ آج صبح کے واقعات نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں اور ان کے دیرپا نتائج ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے پشاور جلسے کی تاریخ تبدیل کردی
اقوامِ متحدہ کی ذمہ داری
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے ہر رکن کو اس انتہائی خطرناک، غیر قانونی اور مجرمانہ طرزِ عمل پر تشویش میں مبتلا ہونا چاہیے، اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران اپنی خودمختاری، مفادات اور عوام کے دفاع کے لیے تمام آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اندھیروں سے آگے، بصارت سے محروم طلبہ کے لیے تعلیم میں انقلاب کی کہانی
اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حملے سے متعلق کہا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے اسرائیل سے مکمل رابطے کے ساتھ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان، رکشے اور ہوائی جہاز میں تصادم، 4 افراد ہلاک
جوہری سائٹس پر حملہ
واضح رہے کہ اتوار کی صبح امریکہ نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا۔
ایرانی حکام کی اطلاع
اس کے علاوہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیبات کو خالی کرالیا گیا تھا۔








