امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیبات کو خالی کرالیا تھا، ایرانی حکام
ایرانی حکام کی وضاحت
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپین شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ چیمپینز نے پاکستان چیمپینز کو شکست دے دی
حملوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایرانی جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملے کے بعد ایک ایرانی عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کے فضائی حملوں میں فردو جوہری سائٹ کو نشانہ بنایا گیا اور اصفہان اور نطنز جوہری سائٹس کے قریب بھی حملے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
خالی تنصیبات کی صورتحال
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکی حملے سے پہلے جوہری تنصیبات کو خالی کرایا گیا تھا اور نشانہ بنائے گئے سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو اخراج کا باعث بنے۔
امریکی صدر کا اعلان
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اب سے کچھ دیر قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔








