امریکی حملے میں فورڈو نیوکلیئر سائٹ کو سطحی نقصان پہنچا، ایرانی حکام
ایرانی حکام کا بیان
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی حکام نے کہا ہے کہ امریکی حملے میں فورڈو نیوکلیئر سائٹ کو سطحی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ایران کو دفاع کا پوراحق حاصل ہے: پاکستان
حملے کے اثرات
بی بی سی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے بعد جوہری تنصیبات، خصوصاً فورڈو نیوکلیئر سائٹ کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے ان کا موقف ہے کہ امریکی صدر کا بیان حقیقت کے برعکس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کا اعلان، جنازہ گورنر ہاؤس میں ہوگا
قانون ساز کا موقف
ایرانی قانون ساز، قم کی نمائندگی کرنے والے منان رئیسی نے کہا کہ فورڈو جوہری سائٹ پر امریکی حملہ "کافی سطحی" تھا اور اس نے تنصیبات کو شدید نقصان نہیں پہنچایا۔
دوبارہ بحالی کی امید
منان رئیسی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے جھوٹے صدر کے دعوؤں پر میں کہہ سکتا ہوں کہ فورڈو جوہری تنصیب کو شدید نقصان نہیں پہنچا، زیادہ تر متاثرہ حصے زمین سے اوپر تھے اور انہیں مکمل بحال کیا جا سکتا ہے۔








