ایران اسرائیل جنگ، سعودی عرب سے پروازوں کی اوور فلائنگ دگنی ہوگئی
سعودی عرب سے غیر ملکی پروازوں میں اضافہ
جد ہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سے جاری جنگ کی وجہ سے سعودی عرب سے غیر ملکی پروازوں کی اوور فلائنگ دگنی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ پھر ٹوٹ گئی، طیارہ کس ملک میں گراؤنڈ ہو گیا؟ جانیے
نئی فضائی راستوں کی ضرورت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 13 جون سے ایرانی اور عراقی فضائی حدود کی بندش کے بعد جو پروازیں عام طور پر ان دونوں ممالک میں سے گزرتی تھیں، انہیں منزلوں کے لیے نئے راستوں کی ضرورت ہوئی، جس کے لیے بیشتر راستے سعودی عرب سے بنے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ
فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار
فلائٹ ریڈار کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی کے وسط میں سعودی عرب کی فضائی حدود سے یومیہ اوسط 700 پروازیں گزرتی تھیں، جو 13 جون کے بعد سے بڑھ کر 1400 پروازیں ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی یہودیوں کی اکثریت کملا ہیرس کی حمایتی نکلی
بڑے ائیرلائنز پر اثرات
تجزیہ کے مطابق اس سلسلے میں مشرق وسطیٰ کی 3 بڑی ائیرلائنز کی یورپ اور شمالی امریکہ کیلئے پروازیں زیادہ متاثر ہوئی ہیں، جن میں سے قطر ائیر ویز عام طور پر عراق سے گزرتی ہیں جبکہ امارات ائیر عراق اور ایران کے درمیان کا راستہ اپناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران دیہات کا رْخ کریں، دیہاتی بھائیوں کے مسائل سے آگہی حاصل کریں اور مسائل کے حل میں اپنا عملی کردار ادا کریں
فلائی دبئی کی مشکلات
اس کے علاوہ فلائی دبئی کی ایرانی فضائی حدود تک رسائی کے نقصان نے ائیر لائن کے لیے پرواز کے اوقات میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ اب اسے دبئی کے شمال میں منزلوں تک پہنچنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے راستے مزید مشرق کا راستہ اختیار کرنا پڑ رہا ہے۔
پروازوں کے دورانیے میں اضافہ
مثال کے طور پر دبئی سے ماسکو تک ائیر لائن کی پروازیں تقریباً 5 گھنٹے کی تھیں جو جنگ کے بعد سے بڑھ کر تقریباً 7 گھنٹے تک چلی گئی ہیں۔








