ایران اسرائیل جنگ، سعودی عرب سے پروازوں کی اوور فلائنگ دگنی ہوگئی

سعودی عرب سے غیر ملکی پروازوں میں اضافہ
جد ہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سے جاری جنگ کی وجہ سے سعودی عرب سے غیر ملکی پروازوں کی اوور فلائنگ دگنی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک اضافہ، 19 ریاستوں میں 184 واقعات رپورٹ
نئی فضائی راستوں کی ضرورت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 13 جون سے ایرانی اور عراقی فضائی حدود کی بندش کے بعد جو پروازیں عام طور پر ان دونوں ممالک میں سے گزرتی تھیں، انہیں منزلوں کے لیے نئے راستوں کی ضرورت ہوئی، جس کے لیے بیشتر راستے سعودی عرب سے بنے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کردیا
فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار
فلائٹ ریڈار کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی کے وسط میں سعودی عرب کی فضائی حدود سے یومیہ اوسط 700 پروازیں گزرتی تھیں، جو 13 جون کے بعد سے بڑھ کر 1400 پروازیں ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب پاکستان حملہ کرے گا تو نظر بھی آئیگا اور گونج بھی سنائی دے گی :لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
بڑے ائیرلائنز پر اثرات
تجزیہ کے مطابق اس سلسلے میں مشرق وسطیٰ کی 3 بڑی ائیرلائنز کی یورپ اور شمالی امریکہ کیلئے پروازیں زیادہ متاثر ہوئی ہیں، جن میں سے قطر ائیر ویز عام طور پر عراق سے گزرتی ہیں جبکہ امارات ائیر عراق اور ایران کے درمیان کا راستہ اپناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2024 سے اب تک کتنے ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک سے نکال دیا گیا؟ بڑا انکشاف
فلائی دبئی کی مشکلات
اس کے علاوہ فلائی دبئی کی ایرانی فضائی حدود تک رسائی کے نقصان نے ائیر لائن کے لیے پرواز کے اوقات میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ اب اسے دبئی کے شمال میں منزلوں تک پہنچنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے راستے مزید مشرق کا راستہ اختیار کرنا پڑ رہا ہے۔
پروازوں کے دورانیے میں اضافہ
مثال کے طور پر دبئی سے ماسکو تک ائیر لائن کی پروازیں تقریباً 5 گھنٹے کی تھیں جو جنگ کے بعد سے بڑھ کر تقریباً 7 گھنٹے تک چلی گئی ہیں۔