امریکہ کے ایران پر حملے پر مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آگیا
ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے گئے ہیں جس کے بعد عالمی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی سوراب میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
حملے کے مقامات
نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق، امریکہ نے آج صبح ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس فردو، نطنز اور اصفہان پر حملےکیے جس پر عالمی رہنما نے شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ، 40 بیلسٹک میزائل داغ دیئے
کیوبا کے صدر کا ردعمل
کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے امریکی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی اور ایک خطرناک اضافہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم انسانیت کو ایک ایسے بحران میں دھکیلتا ہے جس کے نتائج ناقابل واپسی ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (PARA) کی تقریب، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت
چلی کا اعلامیہ
چلی کے صدر نے سوشل ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ 'چلی اس امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے، طاقت رکھنا آپ کو اس کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا جب وہ قوانین کی خلاف ورزی ہو، جو ہم نے بطور انسانیت خود بنائے ہیں، چاہے آپ امریکہ ہی کیوں نہ ہوں۔'
یہ بھی پڑھیں: جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ انسانی غلطی سے پیش آیا، 3 سال بعد رپورٹ پیش کردی گئی
میکسیکو کی اپیل
میکسیکو کی وزارتِ خارجہ نے سوشل ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ 'ہماری خارجہ پالیسی کے آئینی اصولوں اور ملک کے پُرامن مؤقف کے مطابق، ہم خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل دہراتے ہیں، ریاستوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی بحالی ہماری اعلیٰ ترین ترجیح ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: یوم تکبیر، 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
وینزویلا کا موقف
وینزویلا کے وزیرِ خارجہ ایوان گل نے ٹیلیگرام پر کہا کہ 'ہمارا ملک اسرائیل کی درخواست پر امریکی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری کی سخت اور مکمل مذمت کرتا ہے، ہم جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ٹیلیفونک رابطہ
نیوزی لینڈ کا بیان
وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ 'ہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی پیش رفت اور صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران میں جوہری تنصیبات پر حملوں کا نوٹس لیتے ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں جاری فوجی کارروائیاں انتہائی تشویش ناک ہیں، مزید بگاڑ سے بچنا بہت ضروری ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'نیوزی لینڈ پُرزور انداز میں سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، اور تمام فریقین سے مذاکرات کی طرف لوٹنے کی اپیل کرتا ہے، سفارت کاری ہی پائیدار حل فراہم کر سکتی ہے، نہ کہ مزید فوجی کارروائی۔'
یہ بھی پڑھیں: ایم 6 کی تعمیر وفاقی حکومت اور بینکوں کی فنڈنگ سے ہورہی ہے، عبدالعلیم خان
آسٹریلیا کا اعلامیہ
جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا۔ آسٹریلیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ ایران کا جوہری اور بیلیسٹک میزائل پروگرام عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، خطے کی سکیورٹی صورتحال نہایت غیر مستحکم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلسل کشیدگی میں کمی، مکالمے اور سفارت کاری پر زور دیتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا بیان
واضح رہے کہ امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا اور امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔








