حکومت کا ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کی سفارش کرنا سنگین غلطی ہے: لیاقت بلوچ
جماعت اسلامی کے نائب امیر کی تبصرے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا ایک بڑی غلطی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس : بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
آرمی چیف اور ٹرمپ کی ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا وقت کی غلطی ہے، ماضی کی عالمی سفارتی غلطیاں واضح ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی واضح تردید
قومی بجٹ پر تبصرہ
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر قومی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنا ایک لاحاصل مشق ہے، زراعت کی ترقی کیلئے بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں میں کمی ضروری ہے۔
سیاسی بحران کے اثرات
نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی بحران نئے خطرات پیدا کرے گا۔








