اداکاری میں کوئی کیرئیر نہیں، اداکارہ غنیٰ علی
غنیٰ علی کا انکشاف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ غنیٰ علی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری میں کوئی کیرئیر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ٹیمز ایشیاکپ: بھارت کی یو اے ای کو 7 وکٹ سے شکست
انٹرویو کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق غنیٰ علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیرئیر، شادی اور دیگر مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: دوران ڈیوٹی ریسکیو اہلکار جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
والدین کی رائے
میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اداکاری کے لیے اپنے والدین کو کیسے منایا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے والدین کی بغیر اجازت اداکاری شروع کی تھی اور انہیں اس شعبے کو سمجھنے میں 3 سال لگے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک شخص نے 20 برس کے دوران خود کو 200 سانپوں سے کیوں ڈسوایا؟
اداکاری کی حقیقت
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے والدین کو اس شعبے میں کوئی کیرئیر نظر نہیں آتا تھا اور سچ تو یہ ہے کہ اداکاری میں کوئی کیرئیر نہیں ہے۔ ایک وقت تک یہ ہے جیسے سپورٹس یا دوسری فیلڈ میں ہوتا ہے، ایک ٹائم کے بعد آپ ختم ہوجاتے ہیں۔
غنیٰ علی کی نصیحت
انہوں نے مزید کہا کہ شوق کی حد تک ٹھیک ہے لیکن میں کسی کو کیرئیر کے طور پر اداکاری کرنے کا مشورہ نہیں دوں گی۔








