ایران کا آبنائے ہرمز بند اور امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان

ایران کا جواب: امریکی حملوں کی تصدیق
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے آبنائے ہرمز بند کرنے اور جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا۔ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ تھوڑا انتظار کرے، حملوں کی سزا بھگتے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور پاکستانی نوجوان غیرملکی دلہن بیاہ لایا
پاسداران انقلاب کا بیانیہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطی میں تمام امریکی اثاثوں کو نشانہ بنائے گا، یورپی یونین کا کوئی بھی بحری بیڑہ یورپ نہیں پہنچ سکے گا۔ اب ہمارے لیے جنگ شروع ہو چکی ہے، خطے میں موجود ہر امریکی شہری یا فوجی اب ہدف ہے。
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 157000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور
ایرانی رہنما کا بیان
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ امریکہ جنگ میں اپنے نقصان کے لیے داخل ہوگیا ہے، اور یہ کہ امریکہ کو پہنچنے والا نقصان ایران سے کہیں زیادہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میر قاسم ہے کہ جعفر ہے مرا موبائل۔۔。
وزیر خارجہ کا موقف
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقی نے کہا کہ امریکی حملوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اور ان حملوں کے دیرپا نتائج نکلیں گے۔ یہ حملے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایران اپنی خودمختاری اور عوام کے دفاع کے لیے تمام اختیارات محفوظ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کے لیے ڈونز کیوں استعمال کر رہا ہے؟ سینئر تجزیہ کار حامد میر نے اندر کی بات بتا دی
اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس
ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایرانی مشن نے امریکی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حج پر جانے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ کمی: خرچ کا سن کر لوگ اپنا فارم واپس لینے پر مجبور ہوگئے
حوثی تحریک کا ردعمل
یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد الفرح نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دشمنی چاہتے ہیں تاکہ جنگ کا جلد خاتمہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست مونٹانا ایئر پورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا
ایران کی جوہری توانائی تنظیم کا بیان
ایران کی جوہری توانائی تنظیم نے امریکہ کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور اسے وحشیانہ حملہ قرار دیا ہے۔ تنظیم نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کے وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب آفس کا دورہ ، اہم امور پر تفصیلی بریفنگ
ایران کا منفی اثرات سے انکار
ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے کے بعد قم شہر اور اردگرد کے علاقوں کے مکینوں کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔ فردو کی جوہری تنصیب کے آس پاس تابکاری کے پھیلاؤ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
حماس کا ردعمل
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور اسے عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔