پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم انتظامات: عظمیٰ بخاری کا جڑانوالہ کا دورہ،ایس او پیز کاغذوں پر نہیں، زمینی حقائق میں نظر آئیں: وزیر اطلاعات

امریکی حملوں کی نوعیت

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حملے اسرائیلی حملے کے سلسلے کا تسلسل ہیں۔ خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں۔ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

جاری جارحیت کے اثرات

ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بے مثال اضافہ ہوا ہے۔ مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات ڈالے گی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ تنازعے کو فوری ختم کرنا ضروری ہے۔

کامیابی کے لیے مذاکرات

ترجمان نے کہا کہ تمام فریقین بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری کریں۔ مذاکرات اور سفارتکاری ہی خطے کے مسائل کا واحد حل ہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بحران کا پرامن حل ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...