خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کا بیٹا قتل، پوتا زخمی

خضدار میں فائرنگ کا واقعہ
خضدار (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کا بیٹا جاں بحق جبکہ پوتا زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: 22 سالہ نوجوان کی گھر کے اندر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خضدار کے پہاڑی علاقے اڑینجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق وزیراعلیٰ نصیر مینگل کے بیٹے عطا الرحمن مینگل کو قتل جبکہ پوتے کو زخمی کردیا۔
مقتول کا پس منظر
ڈی سی خضدار کے مطابق مقتول قبائلی رہنما عطا الرحمن مینگل اپنے بیٹے مطیع الرحمان کے ہمراہ شکار پر گئے تھے، جہاں 30 سے زائد مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔