ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کی سفارش کرنا غلط ہے: لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ کا تبصرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا بلنڈر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی کو بستر کی دراز میں تین سال تک چھپانے والی ماں: ’بچی کے اعضاء مڑے ہوئے اور جسم پر نشانات تھے‘
آرمی چیف کی ملاقات
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ ہے، ماضی کی عالمی سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے آپ سے ایماندارانہ رویہ اختیار کرنا آسان نہیں، اکثر خواتین معاشرے کی جانب سے ملنے والے پیغامات اپنا لیتی ہیں اور ویسا ہی طرز عمل اپنا لیتی ہیں
آئی ایم ایف کی سخت شرائط
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر قومی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنا لا حاصل مشق ہے، زراعت کی ترقی کیلئے بجلی، گیس اور تیل سستا کرنا ہوگا۔
سیاسی بحران کے اثرات
نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی بحران نئے خطرات پیدا کرے گا۔








