ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے جنگی جرائم ہیں: مشاہد حسین سید

مشاہد حسین سید کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے سخت قابلِ مذمت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان علی آغا نے بابر کو ہیرو اور حارث رؤف کو ولن قرار دے دیا
حملوں کی نوعیت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ یہ حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003 میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز
پاکستان کا موقف
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
امریکہ کی شمولیت
واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکہ بھی شامل ہوگیا ہے، امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے。