غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد

غزہ میں قتل عام اور ایران پر چڑھائی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
اقوام متحدہ کا نوٹس کی ضرورت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملتان میں اتحاد المسلمین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کا اقوام متحدہ نوٹس لے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے ڈپٹی رجسٹرار سے 8 ججز کی دوسری وضاحت پر وضاحت طلب کرلی
پاکستان کی دفاعی قوت
انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، ہمارا دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
رسوائی سے بچنے کی ضرورت
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں نہ ہوتا تو ہم بھی لیبیا اور عراق بن جاتے، تمام علماء لوگوں کو محبت اور اتحاد کا درس دیں، اُمت مسلمہ کو وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔