وزیراعظم کا ایران جنگ کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ دی

وزیراعظم شہباز شریف کا نواز شریف سے ہنگامی رابطہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
ایرانی صدر کو فون
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فضائی حدود کی بندش، ائیر انڈیا کو روزانہ کتنا نقصان برداشت کرنا پڑے گا؟ پتہ چل گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی بلا مشروط سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم سو رہے تھے کہ اچانک زلزلہ محسوس ہوا، پاکستانی شہریوں نے بھارتی حملے کا آنکھوں دیکھا حال بتادیا
امن کی کوششیں
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں، امن چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے اقوام عالم سے رابطے میں ہے۔
پاکستان کا دفاع
شہباز شریف نے پارٹی قائد کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہر طرح کے چیلنجز سے نبٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔