ایران، اسرائیل جنگ میں امریکہ کی انٹری: بھارت کا سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ، جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کر دیں

بھارت کا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے امریکہ کی جانب سے ایران کے 3 جوہری مقامات کو نشانہ بنانے پر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زہریلا منفی پراپیگنڈہ شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوان کی مبینہ محبت میں پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے وطن واپسی پہنچنے پر سندھ کی خاتون پولیس افسرکے لیے پیغام جاری کردیا
سوشل میڈیا پر بے بنیاد دعوے
’’ایکس‘‘ پر مختلف اکاؤنٹس سے ایسی ٹوئٹس سامنے آئی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اسرائیل، ایران جنگ کے حوالے سے چند اہم فیکٹ چیک، حقائق اور پاکستان کا اصولی مؤقف بھی کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ پاکستان نے واضح الفاظ میں اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھا ہے کہ پاکستان نے امریکہ یا اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے اپنی فضائی حدود، زمینی یا بحری جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی دے گا۔ پاکستان نے 21/22 جون کی رات ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس حوالے سے واضح بیان بھی جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کی طاقت ہے نہ عوام ان کے لیے نکلیں گے: سینیٹر عرفان صدیقی
ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت
پاکستان نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر ایران پر اسرائیلی حملوں کی بارہا اور انتہائی واضح اور دلیری کے ساتھ مذمت کی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کا غیر جانبدار مؤقف
پاکستان کسی دوسرے کی جنگ، کسی بلاک کی سیاست اور دوسرے ملک کے فوجی تنازعات میں حصہ نہیں لے گا اور نہ ہی اس کا حصہ بنے گا۔