ایران نے مختلف ادوار میں کن بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا۔۔؟ اہم تاریخی تفصیلات جانیے

ایران کی تاریخی شجاعت
لاہور (نیوز ڈیسک) ایران نے مختلف ادوار میں کن بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا؟ اس حوالے سے اہم تاریخی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
عظیم قوم کی تاریخ
ہزاروں سال پرانی تاریخ، ثقافت اور روایات رکھنے والی ایرانی قوم نے مختلف ادوار میں بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا، جبکہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے محفوظ ترین ہونے کا زعم بھی خاک میں ملا دیا۔ ایران، مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، جو 9 کروڑ 20 لاکھ افراد کے ساتھ دنیا کا ساتواں بڑی آبادی والا ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ سرکاری مشینری کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی: حسن مرتضیٰ
ایران کے بڑے شہر
ایران کی زیادہ تر آبادی مغربی شہروں تہران، مشہد اور اصفہان میں رہتی ہے، جہاں پہاڑی سلسلے، زرخیز وادیاں اور دریائی علاقے ہر چشم نظارہ کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ 96 لاکھ آبادی پر مشتمل تہران ایران کا دارالخلافہ اور سب سے بڑا شہر ہے، 6 ہزار سال پرانا شہر تہران الروز پہاڑوں کے نیچے واقع ہے۔
ایران کا دوسرا بڑا شہر شمال مشرق میں واقع مشہد ہے، جس کی آبادی 34 لاکھ ہے اور جو 1 ہزار 2 سو سال پرانا شہر ہے، مذہب اور ثقافت کے مرکز مشہد میں امام رضاؒ کا روضہ ہے، جہاں ہر سال لاکھوں زائرین آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس، رینجرز پر حملے قابل مذمت ہیں، وزیراعظم کا رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس
دیگر اہم شہر
23 لاکھ آبادی کا شہر اصفہان ایران کا تیسرا بڑا شہر ہے، جو 2 ہزار 500 سال قدیم ہے۔ ایران کے دیگر اہم شہروں میں شیراز، تبریز، کاراج، قم اور اعواز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے پانی چھوڑنے کے ساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا
تاریخی جنگیں
’’جنگ‘‘ کے مطابق فارس قدیم یعنی آج کا ایران اپنے دامن میں شجاعت اور عزمِ مصمم کی زبردست داستانیں رکھتا ہے۔ یونانی حملہ آور ہوں یا منگول، ایرانیوں نے ثابت قدمی سے سب کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فتح اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی ٹرمپ کابینہ میں نامزدگی کے بعد ایکس کے صارفین ‘بلیو سکائی’ کی طرف کیوں بڑھ رہے ہیں
مضبوط حکمران
سائرس اعظم، دارا اعظم اور اردشیر جیسے حکمرانوں نے فارس میں مضبوط اور وسیع حکومتیں قائم کیں۔
قدرتی ذخائر
قدرتی ذخائر سے مالا مال ایران دنیا کا نواں تیل پیدا کرنے والا اور تیسرا قدرتی گیس پیدا کرنے والا ملک ہے۔ زمینی لحاظ سے ایران 7 ملکوں عراق، ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، ترکی اور آرمینیا سے جڑا ہوا ہے۔