ایران پر امریکی حملے، جماعت اسلامی نے کل یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا
جماعت اسلامی کا احتجاجی اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی نے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کل یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 125 موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
امیر جماعت اسلامی کا بیان
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امریکی حملے کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ واشنگٹن کے خلاف کل (پیر کے روز) ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بیگم نصرت بھٹو کا حوصلہ اور استقامت قوم کے لیے مشعل راہ ہے، صدر زرداری
احتجاجی تحریک کی ممکنہ توسیع
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ امریکہ نے فوری یہ جنگ بند نہ کی تو احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا۔
امریکی حملے کی تفصیلات
خیال رہے کہ امریکہ نے ایران پر بنکر بسٹر بموں اور میزائلوں سے حملہ کردیا۔ فردو، نطنز اور اصفہان کی 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔








