شمالی کوریا کی امریکی حملوں کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار
شمالی کوریا کی شدید تنقید
سیول (ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی کوریا نے ایران پر امریکی حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مزید بدامنی برداشت نہیں کریں گے: سرفراز بگٹی
کشیدگی کا اصل سبب
الجزیرہ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کی اصل وجہ اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیاں اور علاقائی توسیع ہے، جسے مغربی طاقتوں کی طرف سے قبول اور حمایت حاصل ہے۔ ترجمان نے کہا امریکہ کا ایران پر حملہ ایک خودمختار ریاست کی علاقائی سالمیت اور سلامتی مفادات کو بری طرح پامال کرنے کے مترادف ہے، جسے ہم سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ایک بار پھر واٹر ایمرجنسی نافذ
عالمی برادری سے مطالبہ
شمالی کوریا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے تصادم پر مبنی اقدامات کے خلاف متفقہ آواز بلند کرے اور ان کی کھلی مذمت کرے۔
دوستانہ تعلقات
یاد رہے کہ ایران اور شمالی کوریا کے تعلقات طویل عرصے سے دوستانہ رہے ہیں، اور دونوں ممالک پر مشترکہ فوجی ٹیکنالوجی کی ترقی میں تعاون کے الزامات بھی عائد ہوتے رہے ہیں۔








