پی ٹی آئی کا کے پی حکومت بچانے کے لیے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ

تحریک انصاف کا بجٹ کی منظوری کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے صوبائی حکومت بچانے کے لئے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، بھارت کشیدہ صورتحال، بجلی کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں وار روم قائم
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی شرکت کی، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم اور صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی قیمت خریداری سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ جاری
اراکین کی رائے
بجٹ کی منظوری کے حوالے سے تمام اراکین کی رائے لی گئی، تمام اراکین نے بجٹ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب زرعی گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا پہلا فیز مکمل
وزیر اعلیٰ کا بیان
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ کا بہانہ بناکر صوبے میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ اور حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔
وفاق کی سازش اور بجٹ میں ردوبدل
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے بجٹ کی منظوری دی جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں بجٹ میں ردوبدل ممکن ہے، بانی سے ملاقات کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی。